پریس ریلیز

وزیربرائے مشرق وسطی کا غزہ جنگ بندی کا خیرمقدم

وزیربرائے مشرق وسطی ٹوبیازایلووڈ نے آج مصرکے توسط سے ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

انہوں نے کہا:

میں تمام فریقین کی طرف سے آج کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں.

میں حکومت مصر کی اس اہم قدم کے لئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جنگ بندی سے ایک اہم اور خوش آئند موقع ملا ہے کہ ایک جامع معاہدے تک پہنچا جاسکے جو اس بحران کی اصل وجوہ کو نمٹا سکے.

اس سے یہ ضمانت ملنا چاہئیےکہ: حماس اور دوسرے عسکریت پسند گروپ ہمیشہ کے لئے اسرائیل پرراکٹ اور دیگرحملوں کوبند کردیں؛ فلسطینی اتھارٹی غزہ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لے اور موثر اور جوابدہ حکومت سازی بحال کرے؛ اور اسرائیل اپنی پابندیاں اٹھالے تاکہ عام فلسطینی کی تکالیف میں کمی ہو اورغزہ کی معیشت آگے بڑھ سکے۔اس کے لئے عالمی نگرانی اور تصدیق ہونا چاہئیے تاکہ ایک جامع معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی ہو.

یہ بات چیت آسان نہیں لیکن اس کے سوا کوئی اور کارآمد راستہ نہیں ہے۔ عالمی برادریاس میں تعاون کے لئے مستعد ہے۔

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر

وزارت خارجہ اور

وزارت خارجہ اردوٹوئٹر

وزارت خارجہ

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

Updates to this page

شائع کردہ 26 اگست 2014